روزے میں قے کا آجانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگرروزے میں قے آجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

328 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! روزے کی حالت میں قے کے آجانے کی صورت میں حدیث مبارکہ ہے

    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ مَنْ ذَرَعَهُ قَيْءٌ وَهُوَ صَائِمٌ, فَلَيْسَ عَلَيْهِ قَضَاءٌ، وَإِنِ اسْتَقَاءَ فَلْيَقْضِ۔(ابوداؤد:2380)
    سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جس کسی کو قے آ جائے جبکہ وہ روزے سے ہو تو اس پر کوئی قضاء نہیں ہے ، لیکن اگر وہ قصداً(جان بوجھ کر) قے کرے تو قضاء دے ۔

    اس حدیث میں دو صورتیں ہیں

    1۔ جان بوجھ کر قے کردی، تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
    2۔ بغیر ارادہ کے قے آگئی، تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں