کالے کپڑے فرعون کا لباس

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ یہ ایک روایت ہے ’’ لا تلبسوا السواد فإنه لباس فرعون … حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کالے کپڑے نہ پہنا کرو، کیونکہ یہ فرعون کا لباس تھا‘‘ کیا یہ صحیح ہے؟

1105 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! شیعہ کتب میں یہ روایت باسند ثقہ موجود ہے، لیکن وہ اس بارے میں کہتے ہیں کہ یہ جو کراہت ہے، وہ کچھ شرائط کے ساتھ ہے۔ مطلق کراہت نہیں ہے۔ جس کی تفصیل شیعہ مذہب کی ویب سائٹس وغیرہ پر دیکھی جاسکتی ہے۔ باقی اگر آپ کا یہ سوال ہے کہ کیا ہم کالا لباس پہن سکتے ہیں؟ تو اس حوالے سے عرض ہے کہ ممانعت کی کوئی دلیل موجود نہیں۔ لہٰذا پہن سکتے ہیں۔ لیکن جہاں اور جس وقت اشتباہ(مشابہت) ہو، وہاں اور اس وقت نہیں پہننا چاہیے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں