وضوء کرنے کے بعد جرابیں یا موزے اتار دینا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ وضوء کیا، اور جرابوں پر مسح کردیا، مگر بعد میں جرابیں اتار دیں تو کیا وضوء ٹوٹ جائے گا یا باقی رہے گا۔؟

827 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اگر کوئی موزے یا جرابوں پر مسح کرنے کے بعد انہیں اتار دیتا ہے تو اس طرح اہل علم کے صحیح موقف کے مطابق وضو نہیں ٹوٹے گا۔ کیونکہ جس وقت اس نے ان موزوں یا جرابوں پر مسح کیا تو شرعی طور پر اس کی طہارت مکمل ہو گئی تھی۔ چنانچہ شرعی طور پر حاصل شدہ طہارت کو ختم کرنےکےلیے کوئی شرعی دلیل ہی ہونی چاہیے، اور ایسی کوئی دلیل نہیں ہے کہ جس شخص نے مسح شدہ جراب یا موزہ اتار دیا تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا۔ لہٰذ موزہ یا جراب اتارنے کی صورت میں بھی وضو باقی رہے گا۔ اور یہی موقف شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ودیگر اہل علم کا ہے۔ ( مجموع فتاوى 21 / 179 ، 215 ) اور اسی طرح ( فتاوى و رسائل از شیخ محمد بن عثیمین:11 / 179)

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں