ہم کتنی رکعات نماز تراویح پڑھیں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ہم کتنی رکعات نماز تراویح پڑھیں، جبکہ گھر میں سب لوگ بیس رکعات پڑھتے ہیں؟

834 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! نماز تراویح کی تعداد میں اختلاف ہے، کچھ بیس کے قائل ہیں تو کچھ آٹھ کے۔ جہاں تک درست بات ہے تو وہ یہ کہ نماز تراویح 8+3 رکعات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے۔ لہٰذا سنت پرعمل کرتے ہوئے ہمیں بھی آٹھ رکعات تراویح پڑھنی چاہیے۔ لیکن چونکہ یہ نفل نماز ہے، لہٰذا اگر کوئی 8 رکعات سے زیادہ بھی پڑھنا چاہتا ہے، تو پڑھ سکتا ہے۔ باقی آٹھ رکعات سے زائد کسی خاص تعداد کو سنت سمجھ لینا یہ درست نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں