اللہ کی انسان سے سترماؤں سے زیادہ محبت کرنے والی بات

سوال

اسلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ

سوال

بہن نے سوال کیا ہے کہ اللہ ابنے پندے سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

2094 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    یہ بات سنی اور پڑھی تو بہت بار ہے، جہاں بھی پڑھی، لیکن کہیں بھی کوئی حوالہ موجود نہیں ہوتا۔ اور نہ ہی ایسی بات کتب احادیث میں تلاش کر پایا ہوں۔ باقی یہ بات تو متعدد احادیث سے ثابت ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں سے جتنی ایک ماں اپنے بچے سے رحمت رکھتی ہے، اس سے بھی زیادہ رحمت رکھتا ہے۔ جیسا کہ ایک حدیث ملاحظہ فرمائیں۔
    حدثنا ابن نمير حدثنا أبو معاوية عن داود بن أبى هند عن أبى عثمان عن سلمان قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم« إن الله خلق يوم خلق السموات والأرض مائة رحمة كل رحمة طباق ما بين السماء والأرض فجعل منها فى الأرض رحمة فبها تعطف الوالدة على ولدها والوحش والطير بعضها على بعض فإذا كان يوم القيامة أكملها بهذه الرحمة » (صحيح مسلم:7153)
    خلاصہ کلام یہ کہ اللہ تعالی کی اپنی مخلوق سے محبت، والدہ کی اولاد سے محبت سے ستر گناہ زیادہ کی قرآن و سنت میں کوئی اصل نہیں
    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں