رات سونے سے پہلے تہجد کی نماز ادا کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال :

بہن نے سوال کیا ہے کہ کہ ہم رات کو 2 بجے تک سوتے ہیں توکیا ہم رات کو تہجد پڑھ کے سو سکتے ہیں؟

508 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! تہجد سے قبل سونا ضروری نہیں ہے، سونے کے بغیر بھی تہجد کی نماز ہوجائےگی۔ تہجد کی نماز کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے صبح صادق تک ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے صحاح میں روایت موجود ہے کہ حضرت اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز تہجد ابتدائی شب میں بھی، نصف شب میں بھی اور آخری شب میں بھی پڑھی مگر آخر زندگی میں زیادہ تر آخر (رات کا آخری چھٹا حصہ) میں پڑھتے تھے۔

    رات کا حصہ جتنا بھی مؤخر ہوتا جاتا ہے اتنی ہی رحمتیں اور برکتیں زیادہ ہوتی ہے اور سدس (رات کا آخری چھٹا حصہ) تمام حصوں سے زیادہ افضل ہوتا ہے۔

    رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے بعض دفعہ عشاء کے بعد بھی نمازتہجد پڑھی ہے لیکن ہمیشہ نہیں پڑھی اس لئے کبھی کبھی پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں