کیا عورت کی نماز سے مرد سے مختلف ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے مولانا محمد اسحاق کے بیان کا لنک دیا، (https://youtu.be/mX4n6a12eA0) جس میں وہ فرماتے ہیں کہ عورت اورمرد کی نماز میں فرق ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟

345 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن مولانا صاحب کو غلطی لگی ہے، مرد اورعورت کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہے۔ کیونکہ اس فرق کی ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔ لہذا حدیث “صلو کمارأیتموني أصلي” نماز اس طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے دیکھتے ہو، کی رو سے عورتوں کو بھی اسی طرح نماز پڑھنی چاہیے جس طرح حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نماز پڑھتےتھے۔

    باقی جہاں تک ایسی روایات پیش کی جاتی ہیں، جن سے مرد وعورت کی نماز میں فرق نظر آتا ہے، ان میں سے کوئی بھی ایک روایت ایسی نہیں جو کلام سے خالی نہ ہو۔ لہذا وہ تمام روایات قابل استدلال نہیں۔

    نوٹ:
    ہماری ٹیم ایک سلسلہ بنام ’’ نماز کیسے پڑھیں‘‘ کے نام سے بہت شروع کرے گی، جس میں ہم اپنے معزز ممبران کو قرآن وحدیث کی روشنی میں نماز کیسے پڑھیں؟ بتائیں/سکھائیں گے۔ان شاءاللہ۔ اسی سلسلہ میں اس سوال کا جواب بھی بادلائل دیا جائے گا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں