کیا عورت قربانی کا جانور ذبح کرسکتی ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا عورت قربانی کا جانور ذبح کرسکتی ہے؟

601 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    عورت قربانی کا جانور خود ذبح کرسکتی ہے اگر اس کو ذبح کرنا آتا ہو۔جیسا کہ سیدنا کعب بن مالک فرماتے ہیں کہ:
    ’’ أَنَّ امْرَأَةً ذَبَحَتْ شَاةً بِحَجَرٍ، فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَأَمَرَ بِأَكْلِهَا ‘‘۔(صحيح البخاری، كتاب الذبائح والصيد، باب ذبيحة المرأة والأمة 5504)
    ایک عورت نے ایک بکری(تیز دھار) پتھر کے ساتھ ذبح کردی تو اس کے بارہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے کھانے کا حکم دیا۔
    اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عورت اگر کسی جانور کو ذبح کردیتی ہے، شرط یہ ہے کہ اسے ذبح کرنا آتا ہو، تو اس میں کوئی کراہت نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں