جوائنڈ فیملی سسٹم اور حقوق کی تلافی

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جوائنڈ فیملی سسٹم میں والدین اور بہن بھائیوں کی خاطر خاص طوربیوی اور اولاد کے حقوق کی حق تلفی کی جاتی ہے۔ کیا اسلام اس چیز کی اجازت دیتا ہے؟

396 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! جوائنڈ فیملی سسٹم ہو یا کوئی اور سسٹم، اسلام نے ہر ایک کے حوالے سے اس کے اپنے حقوق، اس کی اولاد، بیوی، والدین، بہن بھائی، رشتہ دار، پڑوسی وغیرہ وغیرہ سب کے الگ الگ حقوق بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کردیے ہیں۔ اور یہ تقاضا کیا ہے کہ انسان ان کو پورا کرتا رہے۔ اور اسلام اس چیز کی قطعاً اجازت نہیں دیتا کہ آپ کسی کی حق تلفی کریں۔ اب جو بھی مرد یا عورتیں اس کے خلاف چلتے ہیں، یقیناً اس بارے ان سے سوال کیا جائے گا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں