قرآن پاک کا ہاتھ سے گر جانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر قرآن ہاتھ سے نیچے گر جائے تو کیا اس کا کوئی کفارہ ہوگا؟ جو لوگ کہتے ہیں کہ اس طرح ہوجانے پر قرآن کے وزن کے برابر اناج دینا چاہیے ، یہ بات کہاں تک درست ہے؟

632 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن
    احتیاط اور داہنے ہاتھ سے مضبوط پکڑنے کےعلاوہ اس کا کوئی کفارہ نہیں۔
    اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
    خُذوا ما ءاتَينكُم بِقُوَّةٍ وَ۔سورة البقرة

    (اور کہا )جو ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے تھام لو

    اس آیت کے تحت ظاہری طور پر تھامنا بھی داخل ہے جس طرخ اس سےعمل کرنا مراد ہے ، اور اس پر اللہ سبحان و تعالیٰ سے استغفار لازم ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس امت کے لیے خطاء اور نسیان معاف فرما دی ہے۔
    جب وہ کہتے ہیں:
    رَ‌بَّنا لا تُؤاخِذنا إِن نَسينا أَو أَخطَأنا ۔(سورة البقرة)

    اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا)الخ۔

    تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
    قد فعلت
    ’’میں نے کیا‘‘
    اور ایک روایت میں (ہاں ) ہے۔مسلم :(1/78)‘
    مراجعہ کریں ابن کثیر :(1/341)

    البتہ قرآن کے ہم وزن اناج صدقہ کرنے کی کوئی دلیل موجود نہیں ۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں