موزوں پہ مسح کرنے کی مدت
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا موزوں پہ مسح کرنا جائز ہے اور یہ مسح کتنی دیر تک کارآمد ہے ؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
جی بہن موزوں پہ مسح جائز ہے اس کی دلیل یہ ہے
عَنِ الْمُغِیْرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ تَوَضَّاَ النَّبِیُّ ﷺ وَمَسَحَ عَلَی الجَوْرَبَیْنِ وَالنَّعْلَیْنِ قَالَ اَبُوْ عِیْسٰی ھٰذَا حَدِیْثٌ حَسَنٌ صَحِیْحٌ
’’مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوء کیا اور جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا۔‘‘ (جامع الترمذی، ابو اب الطہارة، باب فی المسح علی الجوربین والنعلین)
ترمذی میں ہے کہ اگر موٹی جرابیں ہوں تو مسح جائز ہے او رجرابوں کے مسح کی حد موزوں سے الگ نہیں آئی جو موزوں کی ہے۔ وہ جرابوں کی ہے۔ کیونکہ موٹی جرابیں موزوں کا حکم رکھتی ہیں۔ موزوں کے مسح کی حد مسافر کے لیے تین دن رات ہے اور مقیم کے لیے ایک دن رات۔
واللہ اعلم بالصواب