خواتین کا مسجد میں نمازجمعہ پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا خواتین مسجد میں نماز جمعہ کا درس سسنے اور پھر باجماعت نماز پڑھنے جا سکتی ہے؟

349 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! خواتین صرف جمعہ کےلیے ہی نہیں، بلکہ وہ ہر نماز کےلیے بھی مسجد جاسکتی ہیں، جیسا کہ حدیث ملاحظہ فرمائیں

    عن أمّ سلمۃ رضی اللہ عنھا قالت: کان یسلّم فینصرف النّسا؍، فیدخلن بیوتھن من قبل أن ینصرف رسول اللہ صلّی اللہ علیہ و سلّم۔ (بخاری: 850)
    سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نماز سے سلام پھیرتے تو عورتیں فوراً واپس جا کر (مقتدیوں کی طرف) آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے چہرہ مبارک پھیرنے سے پہلے اپنے گھروں میں داخل ہو جاتیں۔”

    اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے عہد مبارک میں عورتیں مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جایا کرتی تھیں، ان کے لیے کوئی ممانعت نہ تھی، اب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی زبانی اس کی وضاحت ملاحظہ فرمائیں:

    عن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت: ان کان رسول اللہ صلّی اللہ علیہ و سلّم لیصلّی الصّبح، فینصرف النّساء متلفّعات بمروطھن، ما یعرفن من الغلس۔ (بخاری: 867، مسلم: 645)
    سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، بیان کرتی ہیں کہ اس بات میں کچھ شبہ نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم صبح کی نماز ادا فرماتے تو عورتیں فوراًچادروں میں لپٹی ہوئی واپس چلی جاتیں، وہ اندھیرے کی وجہ سے پہچانی نہ جاتی تھیں۔

    ان دونوں احادیث اور اس کے علاوہ دیگر دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ عورت مسجد میں نماز باجماعت پڑھنے جاسکتی ہے۔ چاہے وہ جونسی بھی نماز ہو۔ اور اسی طرح اگر وعظ ونصیحت کا کوئی پروگرام ہے، جس میں خواتین کےلیے الگ انتظام کیا گیا ہے، تو اس میں بھی شریک ہوسکتی ہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں