عشاء کی نماز آخری وقت کب تک ہے

سوال

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

سوال :

بہن نے سوال کیا ہے کہ عشاء کی نماز کا وقت کب تک رہتا ہے؟

بہن عشاء کی نماز کا وقت ازروئے دلیل صحیح نصف رات تک ہے۔ تاہم ثلث رات تک اگر جماعت کا اہتمام ہو سکے تو افضل ہے۔ بشرطیکہ نمازیوں کو تکلیف نہ ہو ورنہ جس صورت میں نمازیوں کی اکثریت کو باجماعت نماز ادا کرنے میں سہولت ہو وہی صورت افضل ہے اس بارے میں ساری روایات کا خلاصہ بھی یہی ہے۔ ” اور عشاء كى نماز كا وقت درميانى نصف رات تك ہے ”
چنانچہ عشاء كا وقت مغرب كا وقت ختم ہونے كے فورا بعد ( يعنى آسمان سے سرخى ختم ہونے كے بعد ) شروع ہو كر نصف رات تك رہتا ہے.
مسئلہ:
نصف رات كا حساب كيسے ہو گا ؟

312 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    اگر آپ نصف رات كا حساب لگانا چاہيں تو سورج غروب ہونے سے طلوع فجر تك كا وقت شمار كريں، اس كا نصف عشاء كى نماز كا آخرى وقت ہو گا ( اور يہى نصف رات ہو گى )
    فرض كريں اگر سورج پانچ بجے غروب ہوتا ہو اور فجر كى اذان ( طلوع فجر ) پانچ بجے ہوتى ہو تو نصف رات گيارہ بجے ہو گى، اور اگر سورج پانج بجے غروب ہوتا ہو اور طلوع فجر چھ بجے ہو تو نصف رات ساڑھے گيارہ بجے ہو گى، اسى طرح حساب لگايا جائيگا.

    واللہ اعلم

ایک جواب چھوڑیں