کیا کھانے کے بعد میٹھا کھانا نبوی سنت ہے
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا کھانے کے بعد میٹھا کھانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
بہن! کھانے سے پہلے، یا درمیان میں یا کھانے کے بعد میٹھا کھانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہیں ہے۔ بلکہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی۔ کیونکہ میٹھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھا، جیسا کہ حدیث میں ہے
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الحَنْظَلِيُّ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ الحَلْوَاءَ وَالعَسَلَ۔ (بخاری:5431)
مجھ سے اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے بیان کیا، ان سے ابواسامہ نے، ان سے ہشام نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میٹھی چیز اور شہد پسند فرمایا کرتے تھے ۔
لیکن کیا کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت ہے؟ تو ایسی کوئی روایت نہیں جس میں کھانے کے بعد میٹھا کھانے کا سنت ہونا معلوم ہوتا ہو۔
واللہ اعلم بالصواب