نہارمنہ پانی پینے کی ممانعت والی حدیث
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے ایک حدیث پیش کی جس میں ہے کہ جس نے نہار منہ پانی پیا اس کی طاقت کم ہوجائے گی۔ تو کیا یہ حدیث درست ہے؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
بہن! حدیث کچھ اس طرح ہے کہ
عن أبي سعيد الخدري عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من شرب الماء على الريق انتقصت قوته»رواه الطبراني في الأوسط، وفيه محمد بن مخلد الرعيني، وهو ضعيف۔
طبرانی رحمہ اللہ نے المعجم الاوسط میں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے خالی پیٹ پانی پیاوہ کمزور ہو جائے گا۔
یہ حدیث ضعیف ہے، اس کا راوی محمد بن مخلد ضعیف ہے۔ اس لیے یہ حدیث قابل حجت نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب