کیا قبروں کو بوسہ دینا جائز ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا اپنے پیاروں کی قبروں کو بوسہ دیا جاسکتا ہے؟

663 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! قبروں کو چومنا حرام ہے، بخاری میں حدیث ہے کہ

    حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ فَقَبَّلَهُ فَقَالَ إِنِّي أَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ لَا تَضُرُّ وَلَا تَنْفَعُ وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَ۔(بخاری:1597)
    ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں سفیان ثوری نے خبردی، انہیں اعمش نے، انہیں ابراہیم نے، انہیں عابس نے، انہیں ربیعہ نے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ حجر اسود کے پاس آئے اور اسے بوسہ دیا اور فرمایا میں خوب جانتا ہوں کہ تو صرف ایک پتھر ہے، نہ کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہے نہ نفع۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے میں نہ دیکھتا تو میں بھی کبھی تجھے بوسہ نہ دیتا۔

    جب ایک پتھر کو حضرت عمررضی اللہ عنہ صرف اس وجہ سےبوسہ دے رہے ہیں، کیونکہ اسے بوسہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے۔تو پھر کیا قبروں کو بوسہ دینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ثابت ہے؟ بالکل بھی نہیں۔لہٰذا ثابت ہوا کہ قبروں کو بوسہ دینا، قبروں کی چوکھٹ چومنا یا قبروں کی زمین چومنا سب ناجائز کام ہیں۔اور بدعت سیئہ ہیں۔باقی اس حوالے سے جو حضرات حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی روایت پیش کرکے اس فعل کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، وہ روایت اصول حدیث کی رو سے درست نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں