کون سے کام روزہ کی حالت ميں جائز ہیں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

کونسے کام روزہ کی حالت میں جائز ہیں؟

256 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    درج ذیل کام روزہ کی حالت میں کیے جاسکتے ہیں
    1۔ غسل كرنا، كلي كرنا، ناك ميں پاني ڈالنا بشرطيكه مبالغه نه كرے تو جائز هے۔(سنن أبي داؤد :2366)
    2۔ مسواك كرنا جائز هے (خوره خشک هو يا تر اور يهي حكم ٹوتھ پيسٹ كا هوگا( بخاري :887)
    3۔ حالت جنابت میں سحري كھانا جائز هے البته نماز كے لئے غسل كرنا ضروري هے۔ (بخاري 1926)
    4۔ اگر شهوت كا خدشه نه هوتو بيوي سے بوس وكنار كرنا جائز هے ۔(بخاری:1927 مسلم:1106)
    5۔ سرمہ لگانا، کان یا آنکھ میں دوائی ڈالنا جائز ہے۔(ابن ماجہ :1678)
    6۔ بوقت ضرورت ہنڈیا وغیرہ کا ذائقہ چکھنا جائزہے۔(بخاری :1209)
    7۔ گرد وغبار ،دھواں یا مکھی وغیرہ حلق میں چلے جائیں تو روزہ باطل نہیں ہوتا ۔(فتح الباری :155/1)
    8۔ خود بخود قئی آنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔(ابوداؤد:2393 )
    9۔ احتلام سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔(ابوداؤد :4403)
    10۔ تیل لگانے یا مالش کرنے اور اس طرح مہندی لگانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔
    11۔ روزہ کی حالت میں اپنا لعاب نگل لینا جائز ہے۔
    12۔ بھول کر کھانے ، پینے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔(بخاری :1933 مسلم :1155)
    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں