سورۃ حشرکی آخری تین آیات کی فضیلت

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ سورۃ حشر کی آخری آیات کی فضیلت کے بارے میں بتائیں۔ میں نے سنا ہے کہ ان آیات کی زکوۃ دینی چاہے، کیا یہ بات درست ہے؟

2284 مناظر 1

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! ان آیات کی زکوۃ دینی چاہیے؟ یہ بات میں نے بھی پہلی بار سنی ہے۔ باقی سورۃ حشر کی آخری تین آیات کے حوالے سے ایک حدیث ہےکہ

    عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ وَقَرَأَ ثَلَاثَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْحَشْرِ وَكَّلَ اللَّهُ بِهِ سَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ حَتَّى يُمْسِيَ وَإِنْ مَاتَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ مَاتَ شَهِيدًا وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي كَانَ بِتِلْكَ الْمَنْزِلَةِ۔(ترمذی:2922)
    حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح کے وقت ‘أعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم’ تین بار پڑھے، اور تین بار سورہ حشر کی آخری تین آیتیں پڑھے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے مغفرت مانگنے کے لیے سترہزارفرشتے
    لگادیتاہے جوشام تک یہی کام کرتے ہیں۔ اگر وہ ایسے دن میں مرجاتاہے توشہید ہوکر مرتاہے، اور جوشخص ان کلمات کو شام کے وقت کہے گاوہ بھی اسی درجہ میں ہوگا ۔

    لیکن یہ روایت ضعیف ہے۔لہٰذا سورۃ حشرکی آخری آیات کے حوالے سے کوئی خاص فضیلت صحیح سند کےساتھ ثابت نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں