سورہ ملک عشاء کے بعد پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال!!

بہن نے سوال کیا ہے کہ سورہ ملک مغرب کے بعد پڑھی جا سکتی ہے یا عشاء کے بعد پڑھنا ضروری ہے ؟؟

557 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب!!

    شعبة عن قتادة عن عباس الجشمي عن ابي هريرة عن النبي صلي الله عليه وسلم قال:
    (( ان سورة من القران ثلاثون آية ‘ شفعت لرجل حتي غفرله ّ وهي تبارك الذي بيده الملك )) هذا حديث حسن
    “ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : بے شک قرآن کی ایک سورت تیس (30) آیتوں والی نے اپنے پڑھنے والے کی سفارش کی کہ حتی کہ اسے بخش دیا گیا ، یہ سورٰۃ ملک ہے ۔ یہ حدیث حسن ہے ۔ ( سنن الترمذی :2891)
    “ليث “( بن ابي سليم ) عن ابی الزبیر عن جابر : ان النبي صلي الله عليه وسلم كان لا ينام حتي يقرا : (الم تنزيل و ‘تَبَارَ‌كَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ)
    جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ سورۃ السجدۃ اور سورۃ الملک پڑھنے کے بغیر نہیں سوتے تھے ۔( سنن الترمذی :2892)
    سورۃ الملک ،اللہ کے اذن سے ، عذاب قبر سے بچاتی ہے ،( اثبات عذاب القبر للبیہقی ح 145 بتحقیقی وسندہ حسن)
    6: خالد بن معدان ؒ ( تابعی ، متوفی 103ھ) سونے سے پہلے سورۃ السجدۃ او ر سورۃ الملک ضرور پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ دو سورتیں پرھنے والے کی سفارش کریں گی اور اسے عذاب قبر سے بچائیں گی ۔( مسنددارمی 2/455 ح3413 وسندہ اضواء المصابیح ح 2176)ب)
    یہ روایت دارمی (من الحذاق) کی عبداللہ بن صالح کاتب اللیث سے روایت ہونے کی وجہ سے حسن ہے ۔صحیح حسن کی دو قسمیں انتہائی اہم ہیں :
    1) صحیح لذاتہ 2) حسن لذاتہ
    صحیح حدیث کی طرح حسن حدیث بھی حجت ہوتی ہے ،
    خلاصۃ التحقیق : بجائے مغرب کے بعد پڑھنے کے سونے سے پہلے سورہ تبارک پڑھنا صحیح ہے اور موجب ثواب ہے ۔
    واللہ اعلم

ایک جواب چھوڑیں