حجامہ کے متعلق معلومات

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال !!

بہن نے سوال کیا ہے کہ انھیں حجامہ کے متعلق معلومات چاہیے کہ حجامہ کیا ہوتا ہے؟

383 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب!!!

    حجامہ ایک سنت علاج ہے، جس میں مختلف مقامات پر کٹ لگا کر جلد کی پہلی جھلی سے فاسد خون نکال کر کھانسی سے لے کر کینسر تک تقریباً تمام بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے، جسم میں فاسد مادوں کے جمع ہونے کی وجوہات میں دھواں، پانی، مشروبات میں موجود زہریلے کیمیائی مادے، مکانات کے قریب فیکٹریوں کا فضلہ ، تمباکو والی اشیا، بازاری کھانے ، ذہنی دباؤ، غصہ، گھبراہٹ وغیرہ ہیں۔ ان فاسد مادوں کی وجہ سے قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے او رانسان مختلف امراض میں مبتلا ہو جاتا ہے
    حجامہ کوحضرت محمد صلی الله علیہ وسلم نے Preventive Therapy کے طور پر متعارف کرایا۔ اس لیے حضور صلی الله علیہ وسلم سے سال میں متعدد مرتبہ بغیر کسی مرض کے حجامہ ثابت ہے ۔ حتی کہ جادو جیسی موذی بیماری کی وجہ سے بھی علاج بالحجامہ اپنایا۔ حضرت عبدالله بن عمر رضی الله عنہ ہر مہینے حجامہ کرواتے تھے۔ اسی طرح بہت سے صحابہ رضی الله عنہم جب محسوس کر لیتے کہ ان کو حجامہ کی ضرورت ہے تو فوراًً حجامہ کروالیتے۔
    حدیث نبوی کے مطابق”حجامہ“ مردوں عورتوں کی 70 سے زائد بیماریوں کا موثر علاج ہے ۔ آپ صلی الله علیہ وسلم کے اس سچے فرمانِ عالی شان کے مطابق قدیم وجدید امراض مثلاً بلڈپریشر، اٹھرا، شوگر، درد گردہ، موٹاپا، قبض، ٹینشن، خرابی خون، فالج، لقوہ، جوڑوں کا درد ، ہمہ قسم درد، بے اولادی، مائیگرین، بواسیر، دمہ، لیکوریا، الرجی، خارش ، مرگی، امراض معدہ، ہیپاٹائٹس، کینسر، ٹی بی وغیرہ جیسے موذی اور خطرناک امراض میں مبتلا ہزاروں مریض اس مبارک طریقہ علاج سے بحمد الله! شفایاب ہو چکے ہیں ۔ مردانہ اور زنانہ پوشیدہ امراض کے لیے بھی یہ بے حد مفید ہے ۔ صحت مند لوگ بھی اتباع سنت کی نیت سے حجامہ لگواسکتے ہیں، کیوں کہ اس میں سو شہیدوں کے ثواب کے علاوہ بیماریوں سے روک بھی ہے اور اس سے طبیعت میں نشاط اور چستی بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔ یہ علاج ایسے فوری اثر کرتا ہے جیسے پھوڑے میں سے پیپ نکلتے ہی راحت ملتی ہے ۔ ہر قسم کی بیماریوں کو جڑ سے نکال باہر کرتا ہے ، چین کا یہ قومی علاج ہے ، عرب ممالک اور دنیا کے کئی ممالک میں اس علاج کا رواج اور اہتمام ہے ۔

    واللہ اعلم بالصواب

    حجامہ کے دوران طبیب کو ایسے غیر معمولی نتائج کا سامنا ہو گا کہ وہ بے اختیار کہہ اٹھے گا کہ کرنے والی ذات صرف الله تعالیٰ کی ہے ۔ غرض کئی سالہ تجربات کی روشنی میں حضور صلی الله علیہ وسلم کی اس حدیث مبارکہ پر حق الیقین ہے کہ ” بہترین علاج جو تم کرتے ہو وہ حجامہ ہے

ایک جواب چھوڑیں