حیض کی حالت میں موبائل پر قرآن کی تلاوت

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے حیض کی حالت میں تلاوت قرآن کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

422 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! حائضہ عورت قرآن کریم کی تلاوت کرسکتی ہے، حائضہ کی تلاوت قرآن کریم کی ممانعت پر بعض روایات موجود ہیں، لیکن تمام ترروایات ضعف سے خالی نہیں۔ اورحائضہ عورت كى تلاوت قرآن كى ممانعت پر كوئى صريح اور صحيح نص نہیں ملتی۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ تلاوت کیسے کرے؟ کیا زبانی کرے؟ یا قرآن مجید پکڑ کر؟ یا قرآن مجید کو کسی منفصل چیز کے ساتھ پکڑ کر؟ تو اس میں اگر وہ زبانی کرنا چاہتی ہے توزبانی کرے، لیکن اگر وہ زبانی نہیں کرسکتی تو پھر قرآن مجید کو کسی منفصل چیز کے ساتھ پکڑ کر بھی تلاوت کرسکتی ہے۔ اسی طرح جدید ٹیکنالوجی یعنی قرآن موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی تلاوت کی جاسکتی ہے، لیکن یہاں بھی ڈائریکٹ سکرین پر ہاتھ نہیں لگنا چاہیے، بلکہ کسی چیز کے ساتھ صفحات آگے پیچھے کیے جائیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں