روزہ افطار کرنے کا ٹائم اور آذان کا انتظار

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ یہ سنا ہے کہ روزہ افطار اس وقت کردینا چاہیے جب ٹائم ہوجائے، آذان کا انتظار نہیں کرنا چاہیے؟ تو کیا یہ درست ہے؟

401 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! روزہ افطار کرنے کا آذان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ جب ٹائم ہوجائے آذان ہو یا نہ ہو۔ روزہ افطار کردینا چاہیے۔ کیونکہ اگر آذان کے ساتھ افطارکرنے کو مقید کیا جائے، تو پھرجہاں آذان نہیں دی جاتی یا پھر جن کو آذان کی آواز سنائی نہیں دیتی تو پھر وہ کیا کریں؟ لہذا آذان کے ساتھ روزہ کی افطاری کا کوئی تعلق نہیں۔ ٹائم ہوتے ہی روزہ افطار کرلینا چاہیے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں