روزے کے فدیہ کےلیے مسکین کا روزے دار ہونے کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا روزے کا جو فدیہ جس مسکین کو دیا جائے، اس کا روزے دار ہوناضروری ہے؟ یا کسی بھی مسلمان مسکین کو فدیہ دیا جاسکتا ہے چاہے وہ روزے نہ بھی رکھتا ہو۔ اسی طرح کیا ایک مسکین کو دو لوگ کھانا کھلا سکتے ہیں؟

306 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! مسکین کا روزے دار ہونے کی شرط میرے علم میں نہیں ہے۔ مسکین چاہے روزے رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو، فدیہ دیاجاسکتا ہے۔ لیکن بہتر اور افضل یہی ہے کہ تعاون ایسےمسکین کے ساتھ کیا جائے جو دیندار ہو۔ یاد رہے کافر مسکین کو فدیہ نہیں دیا جاسکتا۔ باقی دو لوگ ایک مسکین کو فدیہ دے سکتے ہیں۔ کوئی حرج نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں