صحابہ کے نام کے ساتھ علیہ السلام کا استعمال

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام بول سکتے ہیں؟

288 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اہل السنۃ والجماعۃ کا اس بات پراتفاق ہے کہ علیہ السلام کے الفاظ صرف انبیاء کے ناموں کے ساتھ استعمال کیے جائیں۔ کسی اور کے ناموں کے ساتھ نہیں۔ لہٰذا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ عنہ استعمال کیا جائے یا رحمۃ اللہ علیہ۔ لیکن اگر کوئی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام کا لفظ استعمال کرتا بھی ہے تو اس پر بے جاسختی نہیں کرنی چاہیے۔ ہاں اگر کوئی شخص کسی خاص صحابی کےلیے ہی بس علیہ السلام کا لفظ استعمال کرتا ہے، باقی صحابہ کرام کےلیے نہیں۔ تو پھر یہ درست نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں