سرپرمہندی لگی ہو تو مسح کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر کسی نے سرپرمہندی لگا رکھی ہو تو کیا مسح ہوجائے گا؟

309 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اگرسرپرمہندی کا لیپ لگا ہواور اس پرمسح کرلیا جائے تو مسح ہوجائے گا۔ اس کی دلیل یہ حدیث مبارکہ ہے ہے کہ

    أنَّ رسولَ اللهِ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ مسح على الخُفَّينِ والخِمارِ۔ (صحیح مسلم:275)
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خف پہ اور خمار(عمامے) پہ مسح کیا۔

    اور خمار ہر وہ چیز ہوتی ہے جس سے سرکو ڈھکا جائے۔ اور مہندی کے لیپ نے بھی سر کوڈھکا ہوتا ہے۔ لہٰذا مہندی پرمسح ہوجائے گا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں