عبدالہادی نام کے بچے کو ہادی نام سے بلانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جس بچے کا نام عبدالہادی ہو، کیا اسے ہادی نام سے بلایا جاسکتا ہے؟

872 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! کوئی حرج نہیں ہے۔ بلا سکتے ہیں۔ اس لئے کہ ’’ہادی‘‘ کا لفظ اللہ تعالی کی ذات اور ان لوگوں کے درمیان مشترک ہے، جو لوگوں کی نفع بخش امور کی طرف رہبری کرتے ہیں، جیسا کہ نبی اور رسول ہیں، الله تعالى نے فرمايا ہے:

    وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ ۔(سورۃ الرعد:7)
    اور ہر قوم کے لئے ہادی ہے

    اور یہ بات مشہور ہے کہ اللہ کا ہادی ہونا مخلوق کے ہادی ہونے سے بالکل مختلف ہے۔ لہٰذا عبدالہادی کو اگر ہادی کہہ کر بھی بلایا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں