عید کی تکبیرات کے دوران ہاتھ باندھ لیں یا چھوڑ دیں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ نمازعید کی تکبیرات جب کہی جارہی ہوتی ہیں تو کچھ لوگ ہاتھ باندھے رکھتے ہیں تو کچھ کھول دیتے ہیں۔ درست طریقہ کیا ہے؟

439 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! قیام کی حالت میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پررکھنے کا حکم ہے اور یہ نماز میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ عمل ہے، اور جمہور اہل علم نماز میں ہاتھ باندھنے کے قائل ہیں۔ لہٰذا چونکہ تکبیرات قیام کی حالت میں کہی جاتی ہیں، تو تکبیرات کے دوران بھی ہاتھ باندھے جائیں گے۔ کیونکہ تکبیرات کے دوران ہاتھ چھوڑنے کی کوئی روایت میرے علم میں نہیں ہے۔ اس لیے قیام کو اپنی اصل حالت پر قائم رکھتے ہوئے تکبیرات کے دوران بھی ہاتھ باندھے جائیں گے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں