غسل کرنے کے بعد وضوء کرنا اور سرکا مسح

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جب ہم غسل کرلیں تو اس کے بعد وضوء کریں یا نہ کریں؟ اور اگر وضوء کرنے لگیں تو کیا ہمیں سرکا مسح بھی کرنا چاہیے یا پھر غسل ہی سرکے مسح کوکفایت کرجائے گا۔ ؟

274 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! غسل انسان دووجہ سے کرتا ہے ایک غسل واجب ہوتا ہے جیسا کہ غسل جنابت، غسل حیض یا غسل نفاس۔ اور دوسراغسل غیرواجب ہوتا ہے یعنی جمعہ کا غسل یا روز مرہ صفائی ستھرائی اور گرمی سے بچنےکےلیے یا کسی اور مقصدکےلیے غسل کرنا۔ غسل واجب میں اگرشرم گاہ وغیرہ کو ہاتھ نہیں لگا تو یہ غسل وضوء کو بھی کفایت کرجائے گا۔ بعد میں وضوء کرنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن غسل غیر واجب میں وضوء کرنا پڑے گا۔ باقی وضوء اسی طرح ہی کیا جائے گا جس طرح وضوء کا طریقہ ہے۔ اور وضوء میں سرکا مسح بھی شامل ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں