کیا نماز تراویح کی قضا دینا ہوگی

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر نماز تراویح چھوٹ جائے تو کیا قضا دینا ہوگی؟

396 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! نماز تراویح نفل نماز ہے، اس لیے اس کی قضا دینا بھی نفل ہے۔ اگر کوئی قضا دینا چاہتا ہے تو دے سکتا ہے۔ ضروری نہیں ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ حبیبہ رسول صلى اللہ علیہ وسلم ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :

    وَكَانَ إِذَا شَغَلَهُ عَنْ قِيَامِ اللَّيْلِ نَوْمٌ أَوْ مَرَضٌ أَوْ وَجَعٌ صَلَّى مِنْ النَّهَارِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً ۔( نسائی:1601)
    اور جب نیند یا بیماری یا تکلیف کی بناء پر آپ کی تہجد رہ جاتی تو آپ دن میں بارہ رکعتیں ادا کر تے تھے ۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں