نماز پڑھنے کے بعد جائے نماز کو فولڈ کردینا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کچھ لوگ نماز پڑھنے کے بعد جائے نماز کو موڑ یعنی فولڈ کردیتے ہیں، تو یہ کیوں کیا جاتا ہے؟ کیا وجہ ہے؟

373 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن آپ کا سوال ایک عامیانہ مشہور بات کی طرف ہے کہ اگر جائے نماز کو ایک کونے سے فولڈ نہ کیا جائے تو اس پر شیطان آ کر نماز پڑھتا ہے۔ یہ سب جاہلانہ باتیں ہیں۔ مصلی فولڈ کرنے یا نہ کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ ضرورت ہو تو فولڈ کر کے رکھ دیں، اگر اسی طرح پڑا رہے پھر بھی کوئی قباحت نہیں۔ باقی رہا ایک کونے سے فولڈ کرنا اس کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ شیطان نماز پڑھنے لگ جائے تو اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔ یہ سب فضول باتیں ہیں جو بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مشہور ہو گئی ہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں