نماز عصر کے بعد نوافل پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا ہم نماز عصر کے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں؟

352 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! جس طرح نمازفجر کےعلاوہ باقی نمازوں کے بعد کسی بھی قسم کی نفلی نماز پڑھی جاسکتی ہے بالکل اسی طرح نمازعصر کے بعد بھی جب تک سورج بلند ہو، کسی بھی قسم کے نوافل پڑھے جاسکتے ہیں۔ باقی جو یہ بات بیان کی جاتی ہے کہ نماز عصر کے بعد کوئی نفلی نماز نہیں پڑھی جائے گی، تویہ بالکل غلط ہے۔ درست یہ ہے کہ نمازعصر کے بعد جب سورج غروب ہونے کے لیے جھک جائے اس کے بعد کوئی نفلی نماز نہیں پڑھی جاسکتی۔ لیکن جب تک سورج بلند ہو اس وقت تک نماز پڑھنے کی اجازت نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔ جیسا کہ حدیث مبارکہ میں ہے

    عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ,إِلَّا وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ۔(ابوداؤد:1274)
    حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد نماز سے منع فرمایا ہے الا یہ کہ سورج اونچا ہو ۔

    لہٰذا اس حدیث سے واضح ہوگیا کہ جو نماز عصر کے بعد نماز کی ممانعت ہے وہ سورج کے بلندی ختم ہونے کے بعد پر ہے۔اگر سورج بلند ہو تو نماز پڑھی جاسکتی ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں