جسم کے بال صاف کرنے کےلیے عورت کا لوہا استعمال کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جسم کے بال صاف کرنے کےلیے کیا عورت لوہے کا استعمال کرسکتی ہے؟

2187 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! عورت اپنے غیر ضروری بال صاف کرنے کے لئے لوہے کی کوئی بھی چیز(قینچی، استرا، بلیڈ وغیرہ) استعمال کر سکتی ہے۔ اس کی دلیل صحیح بخاری کی وہ روایت ہے جس میں نبی کریم کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دَخَلْتَ لَيْلًا فَلَا تَدْخُلْ عَلَى أَهْلِكَ حَتَّى تَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ وَتَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ ۔(بخاری:5246)
    سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تو رات کے وقت گھر پہنچے تو اپنی اہلیہ کے پاس نہ جا حتى کہ وہ عورت جس کا خاوند غائب رہا ہے لوہا استعمال کر لے (یعنی زیر ناف بال مونڈ لے) اور پراگندہ بالوں والی کنگھا کر لے ۔

    اس حدیث مبارکہ سے صراحت کے ساتھ عورت کے لئے لوہا استعمال کرنے کی اجازت ثابت ہوتی ہے۔ اور شریعت اسلامیہ نے عورت کو بھی غیر ضروری بال مونڈنے کا حکم دیا ہے۔ اور سپرے یا پاؤڈر وغیرہ بال کو مونڈتے نہیں بلکہ بے جان کرکے توڑتے ہیں۔ لہٰذا خواتین کو چاہیے کہ وہ ضروری بال صاف کرنے کےلیے بلیڈ یا استرا وغیرہ کا استعمال کیا کریں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں