سکول میں ایز اے انچارج کمپلین لکھنا اور دکھ پہنچنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ میں سکول کی انچارج ہوں، اس ناطے مجھے بچوں کی کمپلین وغیرہ لکھنی پڑتی ہیں تو کبھی کبھاربچے دکھی ہوجاتے ہیں کہ میں نے ان کی شکایت کیوں لکھی؟ اس بناء پر مجھ پہ کوئی گناہ تو نہیں؟

308 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! مدارس، سکولز، کالجزوغیرہ میں اس طرح بچوں کی کمپلین وغیرہ اور پھر ان پرایکشن لینا یہ بچوں کے ہی فائدہ کےلیے ہوتا ہے۔ لٰہذ اس پر آپ کو کوئی گناہ نہیں ہے۔ لیکن اس میں ایک لازمی شرط ہے کہ یہ ڈیوٹی ایمانداری پرمبنی ہونی چاہیے۔عدل و انصاف کو برقرار رکھنا چاہیے۔ اورسب کے ساتھ ایک جیسا ہی سلوک کرنا چاہیے۔ جہاں بھی آپ کی طرف سے ناانصافی ہوئی، وہاں آپ کو گناہ ہوگا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں