واقعہ معراج کب پیش آیا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

سوال ہے کہ واقعہ معراج کب پیش آیا؟

855 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    معراج کب واقع ہوئی؟ اس بارے میں اہل سیئر کے اقوال مختلف ہیں جو یہ ہیں

    1۔ جس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت دی گئی اسی سال معراج بھی واقع ہوئی (یہ امام طبری رحمہ اللہ کا قول ہے)
    2۔ نبوت کے پانچ سال بعد معراج واقع ہوئی۔ ( اسے امام نووی اور امام قرطبی رحمہما اللہ نے راجح قرار دیا ہے)
    3۔ نبوت کے دسویں سال 27 رجب کو ہوئی۔ ( اسے علامہ منصور پوری رحمہ اللہ نے اختیار کیا ہے)
    4۔ ہجرت سے سولہ مہینے پہلے یعنی نبوت کے بارھویں سال ماہ رمضان میں ہوئی۔
    5۔ ہجرت سے ایک سال 2 ماہ پہلے یعنی نبوت کے تیرھویں سال محرّم میں ہوئی۔
    6۔ ہجرت سے ایک سال پہلے یعنی نبوت کے تیرھویں سال ماہ ربیع الاول مں ہوئی۔

    ان میں سے پہلے تین اقوال اس لئے صحیح نہیں مانے جا سکتے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات نماز پنجگانہ فرض ہونے سے پہلے ہوئی تھی اور اس پر سب کا اتفاق ہے کہ نماز پنجگانہ کی فرضیت معراج کی رات میں ہوئی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی وفات معراج سے پہلے ہوئی تھی اور معلوم ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات نبوت کے دسویں سال ماہ رمضان میں ہوئی تھی۔ لہذا معراج کا زمانہ اس کے بعد کا ہوگا اس سے پہلے کا نہیں۔

    اور ان تین اقوال میں علامہ منصور پوری رحمہ اللہ کا 27 رجب والا بھی قول ہے۔ جو کہ درست نہیں۔ تو ثابت ہوا کہ واقعہ معراج 27 ویں رجب کو نہیں ہوا۔ باقی رہے آخر کے تین اقوال تو ان میں سے کسی کو کسی پر ترجیح دینے کےلیے کوئی دلیل نہیں مل سکی۔ البتّہ سورۃ اسراء کے سیاق سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ واقعہ مکّی زندگی کے بالکل آخری دور کا ہے۔ ان اقوال کی تفصیل کےلیے ملاحظہ کیجئے۔ زادالمعاد 2/49۔ مختصر السیرہ للشیخ عبداللہ ص 148-149، رحمتہ للعالمین 1/76

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں