وضوء کے ہر قطرے پرایک فرشتہ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے ایک گرافک شیئر کیا، جس پرتحریر تھا کہ ’’ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے وضوء کرنے سے پہلے پہلا کلمہ پڑھ لیا،اللہ تعالیٰ وضوء کے ہر قطرے پرایک فرشتہ کھڑا کردے گا،جو قیامت تک کلمہ پڑھتا رہے گاجس کا ثواب کلمہ پڑھنے والے کو اور سب کو بتانے والے کو قیامت تک ملتا رہے گا‘‘۔بہن نے پوچھا ہے کہ کیا یہ ٹھیک ہے؟

510 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! ایسی کوئی حدیث نہیں ہے۔جو لوگ ایسی عبارات بنا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کردیتے ہیں، ان کو خوف خدا کرنا چاہیے اور اس وعید سے خبردار رہنا چاہیے کہ جس نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پرجان بوجھ کر جھوٹ بولا، ان کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں