سوره ملک اور سوره سجده کی فضیلت

سوال

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ سورہ سجدہ اور سورہ ملک کی فضیلت کیا ہے؟

2240 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت ہمیشہ سورہ ملک کی تلاوت فرمایا کرتے تھے-
    (السلسلة الصحیحة ،مسند احمد مستدرک حاکم،ترمزی)
    سورة ملک اپنے پڑھنے والے کی روز قیامت سفارش کرے گی حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا-
    ” قرآن مجید تیس آیات پر مشتمل ایک سورت ھے جو اپنے ساتھی (یعنی پڑھنے والے) کی سفارش کرے گی حتی کے اسے بخش دیا جاے گا اور وہ سورت ملک ھے-
    ( صیح ابن ماجہ، صیح ابوداود، ترمزی، السنن الکبری للنسائی)
    لیکن سورۃ الملک کی فضیلت میں صحیح احادیث وارد ہیں :

    ابوھریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

    ( قرآن مجید میں تیس آیتوں والی ایک ایسی سورۃ ہے جو آدمی کی سفارش کرے گي حتی کہ اسے بخش دیا جاۓ گا اور وہ سورۃ تبارک الذی بیدہ الملک ہے ) ۔

    سنن ترمذی حدیث نمبر ( 2891 ) سنن ابوداود حدیث نمبر ( 1400 ) سنن ابن ماجۃ حدیث نمبر ( 3786 ) اور اس حدیث کو امام ترمذی اور علامہ البانی رحمہما اللہ تعالی نے حسن کہا ہے صحیح ترمذی ( 3 / 6 ) ۔

    جابر رضي اللہ تعالی عنہ سے بھی اس کی فضیلت میں حدیث وارد ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک سوتے ہی نہيں تھے جب تک کہ وہ ” سورۃ الم تنزیل ” اور تبارک الذی بیدہ الملک ” پڑھ نہ لیتے ۔

    سنن ترمذي حدیث نمبر ( 2892 ) مسند احمد حدیث نمبر ( 14249 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اسے صحیح ترمذي ( 3 / 6 ) میں صحیح کہاہے ۔
    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں