بارہ (12) تولے سونا پر کتنی زکوۃ ہوگی؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ان کے پاس 12 تولے سونا ہے، تو اس پر کتنی زکوۃ بنے گی؟

550 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! سونے کا کم سے کم جو نصاب ہے وہ ساڑھے سات تولہ ہے، اگر ساڑھے سات تولہ سے ایک رتی بھی کم ہو تو پھربھی زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔ لیکن اگرساڑھے سات تولہ سونا موجود ہے، اور اس پرسال گزر گیا ہے تو چالیسواں حصہ (اڑھائی فیصد) زکوۃ دینا ہوگی۔ چونکہ آپ کے پاس 12 تولے سونا ہے، لہٰذا 12 تولے سونا کی جو بھی رقم بنے گی، اس رقم سے اڑھائی فیصد( چالیسواں حصہ) زکوۃ آپ پر واجب ہوگی۔ لہٰذا یہ بات یاد کرلیجیے کہ سونا چاہے 12 تولے ہے یا 12 سو تولے۔ اس کی مکمل قیمت پر اڑھائی فیصد زکوۃ واجب ہوگی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں