نماز میں عورت کیسے قرآن اٹھائے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر عورت نماز میں تلاوت قرآن کرنا چاہتی ہو، لیکن قرآن یاد نہیں، تو وہ قرآن اٹھا کر بھی تلاوت کرسکتی ہے، تو سوال ہے کہ وہ قرآن کیسے اٹھائے گی؟

289 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! نماز میں قرآن سے دیکھ کر تلاوت کرنے کی جو بات ہے، اس کےلیے یہ بات ہے کہ جب ضرورت ہو تو تلاوت قرآن پاک سے دیکھ کر کی جاسکتی ہے۔ اب جہاں تک کیسے اٹھائے؟ کی بات ہے تواس کےلیے ایسا طریقہ اختیار کیا جائے، یا ایسی چیز کا استعمال کیا جائے کہ جس کے استعمال سے نماز میں حرکت کم سے کم ہوسکے۔ اور وہ آج کل موبائل کی قرآنی ایپلی کیشن ہی ہیں۔ آپ موبائل میں قرآن ایپلی کیشن انسٹا ل کریں، اور موبائل کو آف لائن موڈ پہ کرتے ہوئے نماز میں تلاوت قرآن موبائل سے دیکھ کر کریں۔ تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ اور اس طرح نماز میں حرکت بھی زیادہ نہیں ہوگی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں