آیۃ الکرسی اور وفات کے بعد فوری جنت میں داخلہ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

ایک بہن نے سوال کیا تھا کہ کیا فرض نمازوں کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنے کی کوئی خاص فضیلت ثابت ہے؟ جس کے جواب میں کہا گیا تھا کہ فرض نمازوں کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنے کی کوئی خاص فضیلت ثابت نہیں ہے۔اس پر بہن نے سوال کیا کہ وہ حدیث جس میں آتا ہے کہ آیۃ الکرسی پڑھنے والا فوت ہوتے ہی جنت میں چلا جاتا ہے، کیا یہ بھی روایت درست نہیں؟

 

428 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! امام نسائی اور ابن حبان رحمہ اللہ نے ابو امامہ الباہلی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھتا ہے، تو اس کے اور جنت میں اس کے داخلے کے درمیان صرف اس کی موت رکاوٹ ہے(یعنی جیسے ہی اس کو موت آجائےگی یہ شخص جنت میں داخل ہوجائےگا) اس سند میں محدث محمد بن حمید کا تفرد ہے۔یہ حدیث مختلف طرق سے مروی ہے اور وہ سب اسناد ضعیف ہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں