عیسائیوں کو زکوۃ کا مال دینے کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا ہم عیسائیوں کو زکوۃ کا مال دے سکتے ہیں؟

531 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! غیرمسلم کو زکوٰة دینا جائز نہیں۔ جیسا کہ حدیث میں ہے

    اِنَّ اللّٰهَ قَدْ فَرَضَ عَلَیْھِمْ صَدَقَةً فِیْ اَمْوَالِهِمْ تُؤْخَذُ مِنْ اَغْنِیَائِھِمْ وَتُرَدُّ اِلٰی فُقَرَآءِھِمْ۔(مشکوٰۃ ص ۱۵۵)
    اللہ تعالیٰ نے ان کے مال میں زکوٰۃ واجب ٹھہرائی ہے جو سرمایہ داروں سے لے کر ان کے ناداروں اور فقراء میں تقسیم کی جائے۔

    اس حدیث سے واضح ہے کہ زکوۃ مسلمان کو ہی دی جائے گی۔ باقی نفلی صدقہ دیا جاسکتا ہے۔ جہاں تک مؤلفۃ القلوب کی غرض سے کافر کو زکوۃ دینے کی بات ہے تو اس میں علماء کا اختلاف ہے۔ لیکن درست مؤقف یہی ہے کہ ایسا کافر شخص جس کے دل میں اسلام کی محبت ہو، اور وہ اسلام کو سمجھتا بھی ہولیکن ابھی تک وہ مسلمان نہیں ہوا ہو تو اسے بھی زکوۃ اس نیت سے دی جاسکتی ہے تاکہ وہ اسلام کے مزید قریب ہوجائے۔ اور مسلمان ہوجائے۔ بصورت دیگرکسی کافر کو زکوۃ نہیں دی جاسکتی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں