نماز کے لیٹ ہوجانے کی صورت میں کیا کریں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر کسی وجہ سے نماز لیٹ ہوجائے تو کیا صرف فرض رکعات پڑھ لی جائیں؟

302 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن ! پہلے یہ مسئلہ جان لیں کہ نماز اگر لیٹ ہوجائے یا پھر ٹائم پہ پڑھی جائے، تو فرائض کی لازمی ادائیگی کی طرح سنتوں کی ادائیگی فرض وواجب نہیں ہے۔اگر کوئی نماز ٹائم پہ پڑھتا ہے لیکن سنتیں اداء نہیں کرتا تو بلاشبہ اس نے سنتوں کو چھوڑا ہے، لیکن اس کی فرض نماز ہوچکی ہے۔ ہاں جو سنتوں کی ادائیگی کا ثواب تھا، اس سے وہ محروم رہا ہے۔ باقی جو آپ کا سوال ہے تو اگر سنتیں اداء کرنے کا ٹائم نہیں تو صرف فرض پڑھ لینے سے فرائض کی ادائیگی مکمل ہوجائے گی۔ اور فرضیت کا جو حکم لاگو تھا وہ مکمل ہوجائے گا۔ ان شاءاللہ

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں