گانا سننے سے وضوء کا ٹوٹنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا گانا سننے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے؟

803 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! سب سے پہلے تو آپ یہ جان لیں کہ گانا سننا حرام ہے۔گانا دلوں کو مریض اور سخت دل بناتا ہے۔نیز اللہ تعالیٰ کے ذکر اور نماز سے روکتا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا

    وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ۔(سورۃ لقمان:6)
    بعض لوگ ایسے بھی ہیں‌ جو بےہوددہ باتیں‌خریدتے ہیں۔

    اکثر اہل علم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی تفسیر ’’گانا‘‘ سے کی ہے ۔اگر گانے کے ساتھ آلات موسیقی ، رباب ، سارنگی ،ڈھولک یا طبلہ وغیرہ کی آمیزش ہو تو اس کا حرام ہونا اور شدید ہو جاتا ہے ۔ بعض‌علما کا خیال ہے کہ گانا آلات طرب مثلا سرنگی ڈھولک وغیرہ کے ساتھ بالاجماع حرام ہے۔ اس لیے اس سے پرہیز لازمی ہے۔

    جہاں تک سوال ہے کہ اگر کسی نے وضوء کی حالت میں گانا سن لیا تو کیا وضوء ٹوٹ جائے گا؟ تو ایسی بات ثابت نہیں۔ کیونکہ گانا سننا نواقض وضوء میں سے نہیں ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں