جادوئی بیماری

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے پوچھا ہے کہ میری سسٹر کو کافی عرصے سے دورے پڑتے تھے، بہت علاج کروایا، مگر فرق نہ پڑا، ایک دن وہ عجیب آواز میں بولی تو مولوی صاحب نے کہا کہ اس پر جن ہیں۔ اور اس کے سسرا ل والے کسی عالم کے پاس گئے، جس نے تعویذ اور دم کرکے دیا اور پڑھنے کےلیے کچھ آیات بتائیں۔ جس وجہ سے وہ ٹھیک ہوگئی۔ ہوش سنبھالتے ہی اس نے تعویذ اتار کے پھینک دیا کہ یہ سنت کے خلاف ہے۔ اب پورے ایک سال بعد پھر وہی حالت ہوگئی ہے۔ اس پر راہنمائی فرمائیں

429 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    سب سے پہلے تو ہماری ٹیم آپ کی بہن کےلیے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی بہن کو شفائے کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

    دوسری بات جہاں تک تعویذ اتارنے کی اور اس کے خلا ف سنت ہونے کی بات ہے تو بہن تعویذ دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ تعویذ جو قرآنی آیات اور اسمائے وصفات باری تعالیٰ پر لکھے ہوتے ہیں، اور ایک اس کے علاوہ شرکیہ وکفریہ الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جو تعویذ شرکیہ وکفریہ الفاظ پر لکھے ہوئے ہوں، ان کا پہننا بلا اختلاف شرک ہے۔ لیکن جو قرآنی اور اسماء وصفات باری تعالی پر مشتمل تعویذ ہوتے ہیں ان کے بارے میں اختلاف ہے۔ کہ کیا یہ بھی شرک کے ذمرے میں آتے ہیں یا نہیں؟ اس میں راجح موقف یہی ہے کہ یہ شرک میں تو نہیں آتے لیکن انہیں پہننا بھی نہیں چاہیے، بلکہ صرف دم پر بھی اکتفا کیا جائے۔ فتاوی اللجنہ الدائمہ کا یہی موقف ہے۔ کیونکہ قرآنی تعویذ پہننے میں اس کی عدم تعظیم کا پہلو نکلتا ہے مثلا واش روم میں تعویذ پہن کر داخل ہونا یا حالت جنابت وحالت حیض ونفاس میں تعویذ کو اپنے جسم سے لگانا وغیرہ۔

    تیسری بات جب تک تعویذ پہنے رکھا تو آرام رہا، مگر جب تعویذ اتارا تو پھر بیمار ہوگئی۔ تو بہن اس بارے عرض ہے کہ یہ بات درست نہیں یا یہ سوچ درست نہیں کہ یہ شفاء اس تعویذ کی وجہ سے تھی بلکہ اس کی حقیقت یہ ہے کہ شیطان تو یہ چاہتے ہیں کہ بندے کسی نہ کسی طرح شرک وغیرہ جیسی بیماری میں مبتلا رہیں، جب تک تعویذ کی شکل میں شرک میں مبتلا رہی تو شیطان خوش رہے، اور تنگ وغیرہ نہیں کیا۔ لیکن جب اس کی خوشی کو غمی میں مبتلا کیا، تو ظاہر ہے انہوں نے پھر تنگ کرنا شروع کردیا۔

    چوتھی بات حالت سے معلوم ہوتا ہے کہ سسٹر پر جنات کا سایہ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں‌ کہ جنات اور جادو بھی ایک بیماری ہی کی صورت ہیں‌ جس طرح کسی بیماری میں‌ مبتلا خاتون کو کسی حکیم یا ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح جادو اور جنات سے متاثرہ خاتون کو بھی ایسے ہی ماہر کی ضروت ہوتی ہے لیکن یہ ضروری نہیں‌ کہ ہم یہ کام ان کے بغیر کر ہی نہیں‌ سکتے۔ اگر ہم قرآن وحدیث کا مطالعہ کریں‌تو بہت سے ایسی دعائیں ملیں گی جو جادو اور جنات سے نجات کے لیے ہیں۔ لہٰذا آپ ان دعاؤں کا اہتمام کروائیں یا پھر کسی اچھے، ماہر، اور صحیح العقیدہ شخص سے رجوع کرکے اس جادوئی بیماری کا علاج کروائیں۔ اور دعاؤں وغیرہ بارے تفصیل لیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں