نماز عیدالفطر کرنے کے کام

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ نماز عیدالفطر کے ضروری مسائل بتائیں؟ کہ ہمیں پہلے کیا کرنا چاہیے اور بعد میں کیا کرنا چاہیے؟

336 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن اس حوالے سے آپ یہ باتیں ذہن نشین کرلیں کہ

    1۔ عید نماز سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا ضروری ہے۔
    2۔ عید نماز کے لیے جانے سے پہلے نہانا۔
    3۔ اچھے اچھے کپڑے پہننا، اور خوشبو وغیرہ کا استعمال کرنا۔
    4۔ عید کی نماز کےلیے میدان میں جانا،اگر میدان نہیں تو پھر مسجد میں بھی نماز عید ادا کی جاسکتی ہے۔
    5۔ نماز عید کےلئے پیدل چل کر جانا، سواری پر بھی جایا جاسکتا ہے۔
    6۔ نمازعید کے لئے عورتوں کو بھی عید گاہ لے جانا، خواہ وہ ایام ماہواری میں ہی کیوں نہ ہوں ۔اسی طرح بچوں کو بھی ساتھ لے جانا چاہیے۔
    7۔ عیدگاہ کی طرف جاتے ہوئے اور پھر واپس آتے ہوئے راستہ تبدیل کرنا۔اگرکوئی راستہ تبدیل نہیں بھی کرتا تو کوئی گناہ نہیں ہے۔
    8۔ عیدگاہ کی طرف جاتے ہوئے تکبیرات پڑھتے جانا۔
    7۔ عیدگاہ جانے سے پہلے ناشتہ کے طور پر طاق عدد کھجوریں(تین، پانچ، سات) کھاکر جانا۔اگر کھجور میسر نہیں تو کوئی میٹھی چیز کھائی جاسکتی ہے۔
    8۔ نماز عید سے پہلے اور بعد میں کوئی نفل نماز نہیں ہے۔
    9۔ خطبہ عید سننا، اور دعا میں خصوصی شرکت کرنا۔
    10۔ عید کی مبارک باد دینا۔ تَقَبَّل اللّٰہُ مِنَّا وَ مِنْكَ
    11۔ گھر آتے ہوئے راستہ تبدیل کرکے آنا۔لیکن جس راستے گئے، واپس اس راستے سے بھی آسکتے ہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں