واقعہ معراج کو نقل کرنے والے صحابہ کے نام

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

جن جن صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے واقعہ معراج کو بیان کیا ہے، ان کے نام کیا ہیں؟

291 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    حافظ ابن کثیررحمہ اللہ نے نے اپنی تفسیر میں پوری جرح وتعدیل کے ساتھ ان تمام روایات کو نقل کیاہے۔ جو واقعہ معراج کو بیان کرتی ہیں، اس کے بعد پچیس صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسمائے گرامی نقل کیے ہیں جن سے یہ روایات منقول ہیں۔ ان کےاسماء یہ ہیں

    حضرت عمر بن خطاب، حضرت علی، حضرت ابن مسعود، حضرت ابوذرغفاری، حضرت مالک بن صعصعہ، حضرت ابوہریرہ، حضرت عبداللہ بن عباس، حضرت شداد بن اوس، حضرت ابی بن کعب، حضرت عبدالرحمٰن بن قرص، حضرت ابوحیہ، حضرت ابویعلیٰ، حضرت عبداللہ بن عمر، حضرت جابر بن عبداللہ، حضرت حذیفہ بن یمان، حضرت بریدہ، حضرت ابوایوب انصاری، حضرت ابوامامہ باہلی، حضرت سمرة بن جندب، حضرت ابوالحمراء ، حضرت صہیب رومی رضوان اللہ علیہم اجمعین، حضرت اُم ہانی، حضرت عائشہ صدیقہ، حضرت اسماء بنت ابی بکررضوان اللہ علیہن اجمعین

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں