اجینو موتو کا کھانے میں استعمال

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا اجینو موتو کو کھانے میں ڈال سکتے ہیں؟ میں نے اکثر یہ سنا ہے کہ یہ حرام ہے، برائے مہربانی اس کی وضاحت فرمائیں۔

488 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    جینو موتو ایک برانڈ کا نام ہے اور اس نام سے مختلف ملکوں میں نمک بنایا جا رہا ہے۔ ساؤتھ افریقہ میں اس نام سے پروڈکٹ بنائی جا رہی ہے،اسے وہاں کے ایک معتمد تصدیقاتی ادارے سنحا (SANHA) نے حلال قرار دیا ہے۔ اسی طرح ایک اور ادارے ’’مسلم کنزیومر گروپ‘‘ نے امریکا اور کینیڈا میں تیار ہونے والے اجینو موتو کو بھی حلال قرار دیا ہے۔ ملائشیا کے حلال بورڈ نے بھی اسے حلال قرار دیا ہے۔ تاہم اس نام کی جو پروڈکٹ چین سے ہمارے ملک میں آ رہی ہے، اس کے اجزا کی ہمیں تحقیق نہیں ہے۔ اس لیے اس کے بارے میں اصولی جواب یہ ہے کہ اگر اس بات کا غالب گمان ہو جائے کہ مذکورہ کھانے میں خنزیر کی چربی یا کوئی دوسرے حرام اجزا شامل ہیں تو اجینو موتو کا استعمال جائز نہیں، البتہ اگر اس درجے کا گمان نہ ہو بلکہ صرف شبہ ہو تو ایسی شبہ والی مصنوعات سے بھی عملی طور پر بچنا چاہیے۔ تاہم اعتقادی طور پر ان کو حرام سمجھنے یا کہنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس طرح کے محض شبہے کی بنیاد پر کسی چیز کے حرام ہونے کا حکم لگانا جائز نہیں۔ نیز اگرچہ اس کے متعدد نقصانات بتائے جاتے ہیں لیکن ہماری اب تک کی معلومات کے مطابق کسی بھی مستند ادارے کی جانب سے تحقیق کے نتیجے میں ایسے شدید نقصانات سامنے نہیں آئے کہ ان کی وجہ سے اس کے استعمال سے سب لوگوں کو عمومی طور پرروک دیا جائے، نیز یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بعض لوگوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے، بعض کو معمولی نقصان ہو اور بعض کو بالکل نہ ہو، تاہم تقویٰ کا تقاضہ ہے کہ شبہ والی چیز کو چھوڑ دیا جائے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں