روزے کی حالت میں ناک، کان اور آنکھ میں قطرے ڈالنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا روزے کی حالت میں کانوں میں اسی طرح ناک اور آنکھ میں دوائی کے قطرے ڈالے جاسکتے ہیں یا نہیں؟

1365 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! ناک میں ڈالی جانے والی دوا کا قطرہ اگر معدہ تک پہنچ جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے

    عَنْ لَقِيطِ بْنِ صَبْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي عَنْ الْوُضُوءِ قَالَ أَسْبِغْ الْوُضُوءَ وَبَالِغْ فِي الِاسْتِنْشَاقِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ صَائِمًا۔ (نسائی:87)
    حضرت لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! مجھے وضو کے (صحیح طریقے) کے بارے میں بتائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اعضائے وضو کو مکمل (اچھی طرح) دھو اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کر، سوائے اس کے کہ تو روزے سے ہو۔

    اس حدیث کی بنا پر روزے دار کےلئے جائز نہیں ہے کہ وہ ناک میں ایسا قطرہ ڈالے جو اس کے معدے میں پہنچ جائے اگر ناک میں ڈالا جانے والا دوائی کا قطرہ معدے تک نہ پہنچے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا، البتہ آنکھوں اور کان میں قطرے ڈالنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے اور نہ ہی استعمال سے روزہ ٹوٹتا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں