پیشاب کے قطرے آنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

امی کو نماز میں قطرے آجاتے ہیں وہ نماز شروع کرتی ہیں پھر ایسا ہو جاتا ہے بار بار وضو کرنا چاہیے انھیں اور کیا اس طرح نماز ہو جاتی ہے؟

307 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب

    بہن اگر قطرہ پیشاب کبھی کبھار آتا ہے تو بدن یا کپڑے کی جس جگہ پر قطرہ لگا اس کو دھوئے وضوء کرے اور نماز پڑھے ۔ اور اگر قطرہ ہمیشہ آتا ہے کہ اس کے لیے ایک نماز باطہارت پڑھنے میں مجبوری ہو تو وہ معذور ہے متعذر ہے تو انھیں چاہیے کہ ہر نماز کے لیے وضوء کرے اور نماز پڑھے دلیل حدیث استحاضہ۔
    ’’استحاضہ وہ خون ہوتا ہے جو ایام حیض کے بعد خاکی یا زرد رنگ کا جاری ہوتا ہے یہ ایک مرض ہے جب عورت اپنے حیض کی عادت کے دن پورے کر کے پھر اسے غسل کر کے نماز شروع کر دینی چاہیے کیونکہ خون استحاضہ کا حکم خون حیض کے حکم سے مختلف ہے ۔
    ہاں یہ بہت ضروری ہے کہ ہر نماز کے لیے نیا وضوء کرتی رہے رسول اللہﷺنے حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے فرمایا۔ ہر نماز کے لیے وضوء کر لیا کرو‘‘بخاری الوضوء۔باب غسل الدم حدیث228

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں