عورت کا نماز جنازہ میں شریک ہونا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا عورت نمازِ جنازہ پڑھ سکتی ہے؟

1677 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    خواتین نمازجنازہ میں شرکت کرسکتی ہیں لیکن مردوں کی طرح جنازے کے پیچھے چل کر جانا ان کے لئے جائزنہیں ہے۔روایات میں ہےکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مسجدمیں حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے جنازہ میں شرکت کی تھی۔ (صحیح مسلم،الجنائز:973)
    حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہمیں،یعنی عورتوں کو جنازے کے ساتھ چلنے سے منع کیا گیا ہے،لیکن اس سلسلہ میں ہم پر سختی نہیں کی جاتی تھی یا تاکیداًمنع نہیں کیا جاتا تھا۔ (صحیح بخاری،الجنائز :1278)
    اس روایت اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے عمل کے پیش نظر خواتین نماز جنازہ میں شرکت کرسکتی ہیں،لیکن انہیں دوردراز سے باقاعدہ اہتمام کے ساتھ جنازوں میں شرکت کےلئے لانا، اس شرکت کےلئے تحریک چلانا اور بسوں کا اہتمام کرنا شرعاً محل نظر ہے۔زیادہ سے زیادہ مسجد وغیرہ میں اگر جنازے کا اہتمام ہوتو مسجد کے آس پاس کی خواتین اس جنازہ میں شریک ہوسکتی ہیں۔
    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں