نماز میں کاغذپرلکھ کر دعائیں پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر ہمیں نماز کی ضروری دعائیں یاد نہ ہوں تو کیا ہم کاغذ پرلکھ کر دعائیں پڑھ سکتے ہیں؟

303 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! پہلے تویہ کوشش کرنی چاہیے کہ نماز کی ضروری دعائیں زبانی ہی یاد کرلیں، کیونکہ زبانی پڑھنے میں خشوع وخضوع زیادہ قائم ہوتا ہے۔اور یہی نماز میں افضل وبہتر صورت ہے کہ دعا زبانی کی جائے، اور دعاؤں کے الفاظ مختصر اور جامع ہوں۔ لیکن اگرضروری دعائیں یاد نہیں تو
    پھرکاغذوغیرہ پرلکھ کر بھی پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن اس عمل کو معمول نہیں بنانا چاہیے، بلکہ دعائیں زبانی یاد کرلینی چاہیے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں